کراچی: سابق صدر پرویز مشرف کہتے ہیں کہ موجودہ سیاسی نظام پاکستان کے مُستقبل کیلئے خطرہ ہے۔
آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ پرویز مشرف کہتے ہیں کہ جمہوری نظام کی حقیقی تصویر کیلئے تبدیلی ضروری ہے اُنہوں نے یہ بات یوتھ پارلیمنٹ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
سابق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان اورسیا سی جماعتوں کی مشاورت سے اصلاحی حکومت ناگزیر ہے اُنہوں نے موجودہ انتخابی اورسیاسی ڈھانچے کو پاکستان کیلئے خطرہ قراردے دیا۔
سابق صدرنے بھارتی سیکورٹی فورسز کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی بھی بھرپورمذمت کی
Comments
ایک تبصرہ برائے “موجودہ سیاسی نظام پاکستان کے لئے خطرہ ہے، پرویزمشرف”