ویسٹ انڈیز کیخلاف میچ سے قبل اسکاٹش کھلاڑی نے کیا لکھا تھا؟

آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کے گروپ بی میں ویسٹ انڈیز کو اسکاٹ لینڈ نے باآسانی 42 رنز سے شکست دے کر اپ سیٹ کیا تھا۔

اسکاٹش اسپنر مارک واٹ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف شاندار بولنگ کی اور مقررہ اوورز میں صرف 12 رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مارک واٹ نے ایک نوٹ شیئر کیا جس پر لکھا تھا کہ ’ڈانٹ بال سلاٹ’ یعنی (سلاٹ پر گیند نہیں کرنا۔)

انہوں نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اوہ یہ میرا نوٹ تھا۔‘

مارک واٹ کی بولنگ کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انہوں نے اسی نوٹ پر عمل کرتے ہوئے بولنگ کی اور جب انہیں بیٹرز ہٹ کرنے گئے تو وہ وکٹ گنوا بیٹھے۔

اسکاٹ لینڈ کے کپتان رچی بیرنگٹن نے بھی 26 سالہ نوجوان کرکٹر کی تعریف کی۔

اسکاٹش کپتان نے کہا کہ مارک ہمارے ڈریسنگ روم میں ایک بڑا کردار ہے انہوں نے واٹ کی بہادری کو بھی سراہا۔