’کبھی مجھے بھی ایسے دیکھا کرو‘

قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان اور فاسٹ بولر شاہین آفریدی کی گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شاداب خان نے شاہین آفریدی کی تصویر شیئر کی جس میں وہ گیند کی طرف دیکھ کر مسکرا رہے تھے۔

شاہین کی تصویر پر شاداب نے انہیں خوش آمدید کرتے ہوئے ٹوئٹ کی کہ کبھی مجھے بھی ایسے دیکھا کرو جیسے گیند کو دیکھ رہے ہو۔

فاسٹ بولر حسن علی نے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے شاداب کو جواب دیا کہ ہم دیکھ لیتے ہیں آپ کو جس پر شاداب کا کہنا تھا کہ آپ تو ہمارے دل میں رہتے ہیں۔

بعد ازاں  شاداب کی ٹوئٹ پر شاہین کی جانب سے بھی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے ردعمل کا اظہار کیا گیا جس میں شاہین کا کہنا تھا ’کچھ کہہ رہے تھے آپ شیڈی‘۔

شاداب نے جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’جی ایک ہی دل ہے کتنی بار جیتو گے۔‘

واضح رہے کہ شاہین آفریدی نے افغانستان کے خلاف وارم اپ میچ میں شاندار بولنگ کی چار اوورز میں 29 رنز دے کر دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

افغانستان نے جیت کے لیے قومی ٹیم کے 155 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں پاکستان نے 19 رنز بنائے تھے کہ بارش شروع ہوگئی جس کی وجہ سے میچ منسوخ کردیا گیا۔