عمران خان آج یونیورسٹی آف سرگودھا میں طلبہ کنونشن سے خطاب کریں گے

سرگودھا :چیئرمین تحریک انصاف عمران خان آج یونیورسٹی آف سرگودھا میں طلبہ کنونشن سے خطاب کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان آج یونیورسٹی آف سرگودھا آئیں گے ، جہاں وہ دو بجے طلبہ کنونشن سے خطاب کریں گے۔

عمران خان کی آمد کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں، یونیورسٹی کے کرکٹ گراؤنڈ میں پنڈال سج گیا اورکرسیاں لگ گئیں۔

جلسہ میں عوام کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے ،رہنماوں کا کہناہے کہ ضلع بھر سے طلبہ اور عوام کی بھرپور شرکت ہو گی۔

گذشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سیاسی لبادے میں مجرموں کا اقتدار پر قابض گروہ آئین پر حملہ آور ہے۔ پاکستان کو بیرونی سازش سے سیاسی و معاشی بحران کے دلدل میں دھکیلا گیا، قوم نے سازش کے ذریعے عوامی مینڈیٹ کی توہین پر شدید ردعمل دیا۔ سازش کامیاب ہوئی تو عوام کسی تحریک کے بغیر سڑکوں پر نکلی۔ امپورٹڈ سرکار نے عوام کو دبانے کے لیے بدترین فسطائیت کا سہارا لیا۔‘

سابق وزیر اعظم نے کہا تھا کہ ہمیشہ کی طرح لانگ مارچ میں بھی ہمارا سوشل میڈیا کلیدی کردار ادا کرے گا، لازم ہے کہ کارکنان حقیقی آزادی کا پیغام ہر فرد تک پہنچائیں۔