ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے وکٹ کیپر و بیٹر جوش انگلس کی جگہ کیمرون گرین کو آسٹریلوی ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر و بیٹر جوش انگلس گولف کھیلنے کے دوران زخمی ہو گئے تھے جس کے باعث وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے ٹیم سے باہر ہو گئے۔
کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ انجرڈ جوش انگلس کی جگہ کیمرون گرین کو اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔
🚨 JUST IN: Australia forced into making a change in their #T20WorldCup squad due to injury.
Full details 👇https://t.co/cPcuijZytk
— T20 World Cup (@T20WorldCup) October 20, 2022
دوسری جانب آئی سی سی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے بھی کیمرون کو متبادل کھلاڑی کے طور پر آسٹریلوی اسکواڈ میں شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آسٹریلیا اپنا پہلا میچ ہفتے کو سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اسکواڈ میں کپتان ایرون فنچ، آشٹن اگر، پیٹ کمنز، ٹم ڈیوڈ، جوز ہیزل ووڈ، کیمرون گرین، میچل مارش اور گلین میکسویل شامل ہیں۔
اس کے علاوہ کین رچرڈسن، اسٹیو اسمتھ، میچل اسٹارک، میتھیو ویڈ، مارکس اسٹوئنس، ڈیوڈ وارنر اور ایڈم زمپا بھی آسٹریلوی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔