گوتم گھمبیر نے دھونی کیخلاف دوبارہ محاذ کھول لیا

ممبئی: سابق بھارتی کرکٹر گوتم گھمبیر نے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی کے خلاف دوبارہ محاذ کھول دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گوتم گھمبیر نے کہا کہ جب بھارت نے 2007 اور 2011 میں ورلڈ کپ جیتا تھا تو کہا جاتا تھا کہ یہ ورلڈ کپ دھونی نے جیتا ہے، اس سے پہلے  83 میں ورلڈ کپ جیتا تھا تو کہا گیا کہ وہ کپ کپل دیو نے جیتا۔

گوتم گھمبیر  نے کہا کہ کیا یہ جیت بھارتی ٹیم کی نہیں ہوتی؟ ہم جب میچ جیتتے ہیں تو اس کا مطلب پوری ٹیم کی محنت ہوتی ہے جس میں کپتان کے علاوہ دوسرے پلیئر ہوتے ہیں جن کا ٹیم میں پھر پور حصہ ہوتا ہے۔

سابق بھارتی کرکٹر گوتم گھمبیر  نے مزید کہا کہ اب میں امید کرتا ہوں کہ اگر اس بار ہم ورلڈ کپ جیت جاتے ہیں تو وہ صرف روہت شرما کی نہیں بلکہ بھارتی ٹیم کی جیت ہوگی۔