کراچی : سندھ ہائی کورٹ نے صوبے کی تمام جامعات میں جیو فینسنگ کا 4 سالہ ڈگری پروگرام شروع کرنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں پولیس ٹریننگ سینٹرز سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی ،
ڈی آئی جی ٹریننگ سینٹرکی جانب سے رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی ، جس میں کہا گیا کہ ٹریننگ کیلئے سینٹرز ہیں جو پولیس آفیشلز کو ٹریننگ فراہم کر رہے ہیں، پولیس ٹریننگ کے حوالے سے کورس کو جدید بنایا گیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ جیوفینسنگ ٹریننگ کیلئےماہرڈاکٹرقمر العارفین کی خدمات حاصل کی گئیں ، پولیس اہلکاروں کی صلاحیتوں میں اضافےکیلئے800 باڈی کیمرےخریدےگئے، مقصد جرائم پر قابو پانا اور آپریشن کے دوران پولیس اہلکاروں پر نظر رکھنا ہے۔
وکیل یونیورسٹی کا کہنا تھا کہ کراچی یونیورسٹی ڈیجیٹل فرانزک سائنس،ٹیکنالوجی ڈگری پرکام کررہی ہے ، متعلقہ حکام کی منظوری کے بعد ڈگری پروگرام لاؤنچ کیا جائے گا۔
عدالت نے صوبےکی تمام جامعات میں جیو فینسنگ کا4 سالہ ڈگری پروگرام شروع کرنے کاحکم دیتے ہوئے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی اور آرٹفیشل انٹیلجنس کورسز بھی شروع کیے جائیں۔
عدالت نے سیکریٹری یونیورسٹیز اینڈبورڈزسے21نومبرتک رپورٹ طلب کرلی۔