‘جانتا تھا کہ محمد نواز کا ایک اوور باقی ہے’

میلبرن: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کے خلاف تاریخ ساز اننگز کھیلنے والے ویرات کوہلی کا کہنا ہے کہ یہ فتح میری زندگی کا بہترین لمحہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے خلاف اعصاب شکن میچ میں فتح حاصل کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ویرات کوہلی نے کہا کہ آج کی جیت پر میرے پاس الفاظ نہیں ہے، نہیں جانتا کس طرح میچ جیتے؟۔

ویرات کوہلی نے کہا کہ اندازہ تھا کہ محمد نواز کا ایک اوور باقی ہے اسی بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے پلان ترتیب دے رکھا تھا، اس میں کامیابی حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں: سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی

پاکستان کے خلاف فتح گر اننگز کھیلنے والے ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ میں نےآج کیریئرکی بہترین اننگزکھیلی، یہ میرے لیے بہت خاص لمحہ ہے۔

کوہلی کی عمدہ اننگز کے باعث بھارت نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ میچ میں اعصاب شکن مقابلے کے بعد 6 وکٹوں سے شکست دی۔

واضح رہے کہ ویرات کوہلی نے اپنے کیریئر کی بہترین اننگز میں سے ایک کھیلتے ہوئے ناقابلِ شکست 53 گیندوں پر 82 رنز بنائے اور مین آف دی میچ قرار پائے۔