وزیراعظم شہباز شریف آج سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہوں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف آج سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہوں گے، جہاں وہ سعودی قیادت سے ملاقات کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف آج سعودی عرب کے 2 روزہ دورے پر روانہ ہوں گے، وزیراعظم سعودی عرب کا دورہ سعودی ولی عہد کی دعوت پر کر رہے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ دورے کے دوران وزیراعظم سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور وزیراعظم سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہبازشریف کل فیوچر انوسٹمنٹ کانفرنس میں شرکت کریں گے اور شام کومکہ مکرمہ پہنچیں گے، جہاں وہ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن واپس روانہ ہوجائیں گے

ذرائع نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا اگلے ماہ پاکستان کا دورہ بھی متوقع ہے۔