‘مانگے تانگے کے بیرون ملک دوروں سے کچھ امداد نہیں ملے گی’

شیخ رشید

راولپنڈی : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ مانگے تانگے کے دوروں سے کچھ امداد نہیں ملے گی، زرمبادلہ کے ذخائر تیزی سے کم ہو رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ جب کرمنل قانون بناتےہیں توانصاف کامذاق اڑتا ہے، مانگے تانگے کے بیرون ملک دوروں سے کچھ امداد نہیں ملے گی۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اقتدار کے بھوکوں کاجمعہ بازارلگاہے، زرمبادلہ کے ذخائر تیزی سے کم ہو رہے ہیں اور سرمایہ کاری کی جھوٹی تسلی سب بیکار ہے۔