کراچی: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے سالانہ امتحانات سائنس، جنرل گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق سائنس جنرل گروپ میں آدم جی کالج کے طالب علم محمد شارق نے پہلی پوزیشن حاصل کی اور 1100 میں سے 1026 نمبر لے کر اے ون گریڈ حاصل کیا۔
دوسری پوزیشن سر آدم جی انسٹی ٹیوٹ کی طالبہ عاقبہ نے 1020 نمبرز لے کر حاصل کی، آدم جی کالج کے طالب علم نعمان احمد نے 1012 نمبرز لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
ہوم اکنامکس گروپ میں رعنا لیاقت علی کالج کی طالبہ زینب نے 1065 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔
کانیتا لودھی 1053 نمبرز کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کرسکیں جبکہ عائشہ بانو منشی نے 1045 نمبر لے کر اے ون گریڈ کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔