واٹس ایپ ڈاؤن ہونے پر دلچسپ میمز کی بھرمار

دنیا بھر میں واٹس ایپ کی سروس ڈاؤن ہونے کے بعد بحال ہوگئیں لیکن سوشل میڈیا صارفین نے ٹویٹر پر دلچسپ میمز کی بھرمار کردی۔

سماجی رابطوں کی مقبول ترین ایپلیکیشن واٹس ایپ کی سروسز تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ متاثر رہیں، جس کی وجہ سے صارفین کو رابطوں اور ضروری امور کی انجام دہی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

واٹس ایپ کی مالک میٹا کمپنی کے ترجمان نے یہ بیان ضرور جاری کیا تھا کہ واٹس ایپ سروس جلد از جلد بحال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

تاہم واٹس ایپ بند ہونے کی کوئی وجہ تاحال سامنے نہیں آئی اور کمپنی نے بھی وجہ کے بارے میں کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے واٹس ایپ ڈاؤن ہونے پر اپنی بھڑاس دلچسپ میمز بنا کر نکالی۔ آئیے دلچسپ میمز پر نظر ڈالتے ہیں۔