کراچی کے قدیم علاقے رنچھوڑلائن عثمان آباد میں عمارت کی چھت گرنے سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق شہرقائد کے اولڈ سٹی ایریا میں قائم رہائشی عمارت کی چھت گرنے سے 2 خواتین اور ایک بچہ جاں بحق ہو گیا جب کہ ایک شخص زخمی ہوا جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ تنگ گلیوں کی وجہ سےامدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے عمارت کا ملبہ ہٹانے کے لیے کام جاری ہے۔
اطلاع ملنے پر پولیس اور دیگر امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں جب کہ شہری بھی امدادی کارروائیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔
جاں بحق ہونے والوں میں زبیدہ زوجہ ندیم عمر35سال، افشاں دختر ندیم عمر23 سال اور بچی رباب دختر عبدالقدیر عمر01 ماہ شامل ہیں۔ زخمی ہونے والے شخص کی شناخت عبدالقدیر ولد لال خان عمر25سال ہوئی ہے۔