کیلیفورنیا : امریکہ میں ایک 76 سالہ ضعیف خاتون نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے پڑوسی کو ڈاکو کے ہاتھوں لٹنے سے بچالیا۔
یہ واقعہ امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر اوکلینڈ میں پیش آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، صارفین نے معمر خاتون کی بہادری کو بے حد سراہا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سڑک پر ایک کار سوار ڈاکو ایک معمر شخص سے کچھ چھیننے کی کوشش کررہا ہے کہ اسی دوران اس کے پڑوس میں رہنے والی فائی نامی خاتون دیکھتے ہی اس جانب دوڑ پڑیں۔
OAKLAND, CA– 76-yr-old Miss Faye ran out with her cane to save her neighbor, another senior citizen, from getting robbed in broad daylight last week. Ms. Faye even called for her German shepherd Troy to help apprehend the subject.
— GoodNewsCorrespondent (@GoodNewsCorres1) October 26, 2022
مذکورہ ویڈیو میں ایک بزرگ خاتون اپنی چھڑی کے سہارے چور کی طرف تیزی سے جاتی ہوئی نظر آرہی ہے اور ان کا کتا جرمن شیفرڈ بھی ان کے ساتھ ہے۔
جب ڈاکو نے اس خاتون کو اپنی جانب آتے دیکھا تو وہ گھبرا گیا اور اس شخص کو لوٹنے کے بجائے اور کوئی نقصان پہنچائے بغیر اپنی جان بچانے کیلیے تیزی سے فرار ہوگیا۔
اس ویڈیو کو 12ہزار سے زائد مرتبہ سوشل میڈیا پر دیکھا گیا اور صارفین معمر خاتون کی اس دیدہ دلیری کی تعریف کررہے ہیں۔