اسلام آباد : ایک طرف شہید ارشد شریف کے جنازے کی ادائیگی اور دوسری طرف ان کیخلاف بغاوت کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔
تفصیلات مطابق سینیئر صحافی ارشد کے جنازے کے موقع پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں ارشد شریف پر بغاوت کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔
دو ہفتے قبل اسلام آباد ہائی کورٹ نے 27 اکتوبر کیلئے کیس مقرر کیا تھا ، بغاوت پر اکسانے کے مقدمہ میں ارشد شریف کی درخواست پر 23 مئی کو آرڈر ہوا تھا۔
ارشد شریف کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے ان کی گرفتاری سے روکا تھا ، جس کے بعد ارشد شریف کی درخواست پر آرڈر آج تک برقرار تھا۔
چیف جسٹس اطہر من اللہ کے سپریم کورٹ تعیناتی کی سفارش کی وجہ سے کاز لسٹ کینسل کردی گئی۔
خیال رہے صحافی ارشد شریف کی نماز جنازہ فیصل مسجد میں ادا کردی گئی ہے، جس میں لاکھوں افراد نے شرکت کی۔