صدر اور وزیراعظم کا کشمیری عوام کی جدوجہد کیلیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کااعادہ

صدر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف نے آج یوم سیاہ کشمیر کے حوالے سے جاری پیغامات میں کشمیری عوام کی جدوجہد کیلیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کااعادہ کیا ہے۔

بھارت کے کشمیر پر غاصبانہ قبضے کیخلاف آج کشمیری پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم سیاہ منا رہے ہیں، اس موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغامات میں کشمیریوں کی سیاسی اور سفارتی حمایت کا اعادہ کیا گیا ہے۔

صدر علوی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے حق میں ہمیشہ آواز اٹھاتا رہے گا، عالمی برادری بھارت کو جوابدہ ٹھہرانے کے لیے عملی اقدامات کرے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان ہمیشہ کشمیر کے عوام کے ساتھ کھڑا رہے گا، کشمیریوں کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم دنیا کے سامنے آپ کی آواز بنیں گے اور کشمیر کے عوام کے لیے ہماری حمایت اور یکجہتہ برقرار رہے گی۔

شہباز شریف نے کہا کہ کشمیریوں کی خواہشات اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق انہیں حق خودارادیت دیا جائے، جب تک کشمیری عوام کو حق خودارادیت نہیں مل جاتا چین سے بیٹھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کے کشمیر پرغاصبانہ قبضہ کیخلاف کشمیریوں کا آج دنیا بھر میں یوم سیاہ

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کمشیر کاز کے حوالے سے اپنی بھرپور حمایت جاری رکھے ہوئے ہیں، ہمارا سب سے بڑا اثاثہ مسئلہ کشمیر پر قومی اتفاق رائے ہے۔