لاہور : اے آر وائی نیوز کے سینئر اینکر پرسن چوہدری غلام حسین نے ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ لاہورمیں اے آر وائی نیوز کے سینئر اینکر چوہدری غلام حسین کی درخواست ضمانت دائر کردی گئی۔
درخواست اظہرصدیق ایڈووکیٹ کیجانب سےدائرکی گئی ، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ایف آئی اےنے بد نیتی سے اس مقدمے میں گرفتارکیا، نہ توقرضہ لیا ہے اورنہ ہی کسی جعل سازی میں ملوث ہوں۔
درخواست میں کہا گیا کہ بینک سے قرض کے معاملے میں صرف گواہ ہوں ،معاملہ 2003 کا ہے ،ایف آئی کاکوئی بھی نوٹس موصول نہیں ہوا۔
دائر درخواست میں کہنا تھا کہ قرض کی تمام رقم اداہو چکی ہےملزمان بری ہو چکے ہیں ، استدعا ہے عدالت ضمانت منظورکرے اور رہا کرنے کا حکم دے۔
بعد ازاں ر سیشن کورٹ نے سینئر اینکر پرسن چوہدری غلام حسین کی ضمانت کی درخواست پرایف آئی اے کو نوٹس جاری کردیے۔
عدالت نےایف آئی اے سے آج ہی جواب طلب کرتے ہوئے ایف آئی اے کے تفتیشی کو بھی طلب کرلیا، کیس کی سماعت 2 بجے دوبارہ ہو گی۔