پرتھ: قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد وسیم جونیئر نے کہا ہے کہ اگلے میچز میں اچھی پرفارمنس دے کر آگے بڑھیں گے۔
قومی آل راؤنڈر محمد وسیم جونیئر نے اے آر وائی نیوز سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میچ ہارنے پر مایوسی ہےکم بیک کریں گے۔
وسیم کا کہنا تھا کہ زمبابوےکیخلاف بولنگ اچھی کی لیکن بیٹنگ میں فنش نہ کرسکے جس سے مایوسی ہیں۔
زمبابوے سے اپ سیٹ شکست کے بعد شاداب خان کی ویڈیو وائرل
انکا مزید کہنا تھا کہ ہمارابولنگ کمبی نیشن اچھا ہےاس سے بہت مدد ملتی ہے، اگلے میچز میں اچھی پرفارمنس دکھا کر آگے بڑھیں گے۔
واضح رہے کے قومی کرکٹ ٹیم آئی سی سی ٹی توئنٹی میں اب تک دو میچز کھیل چکی ہے جس میں ٹیم کو دونوں میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
قومی ٹیم اپنا گلا میچ 30 اکتوبر کو نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گی جبکہ گرین شرٹس کی ٹی 20 ورلڈ کپ سیمی فائنل میں رسائی مشکل ہوگئی ہے۔