خاتون رپورٹر جاں بحق، ’آج کا مارچ یہیں ختم کر رہے ہیں‘

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سادھوکی میں حقیقی آزادی مارچ کا آج کا مرحلہ ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

عمران خان نے لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خاتون رپورٹر کے حادثے میں جاں بحق ہونے پر آج کا مارچ یہیں ختم کر رہےہیں۔

عمران خان نے کہا کہ خاتون رپورٹر کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کرتے ہیں دعاہےاللہ لواحقین کو صبر دے۔

Image

انہوں نے اعلان کیا کہ کل کامونکی سے اپنے سفر کا دوبارہ آغاز کریں گے۔

واضح رہے کہ چینل فائیو کی رپورٹر صدف نعیم لانگ مارچ کی کوریج کے دوران کنٹینر سے گرنے کے بعد کچلے جانے سے جاں بحق ہو گئی تھیں۔