صدف نعیم کی ناگہانی موت: آصفہ بھٹو نے تحقیقات کا مطالبہ کردیا

کراچی : سابق صدر آصف علی زرداری کی بیٹی آصفہ بھٹو زرداری صدف نعیم کی ناگہانی موت پر افسوسناک کا اظہار کرتے ہوئے کہا تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہمشیرہ اور سابق صدر آصف علی زرداری کی بیٹی آصفہ بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ صدف نعیم کی ناگہانی موت کی خبر افسوسناک ہے، ذمہ داروں کااحتساب کرنے کے لیے تحقیقات ہونی چاہیے، دل میں بار بار چھوٹے بچوں کا خیال آتا ہے۔

گذشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے سادھوکی میں جاری حقیقی آزادی مارچ کے دوران کنٹینر کی زد میں آ کر نجی نیوز چینل کی خاتون رپورٹر جاں بحق ہوگئیں تھیں۔

بعد ازاں عمران خان نے سادھوکی میں حقیقی آزادی مارچ کا آج کا مرحلہ ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ خاتون رپورٹر کے حادثے میں جاں بحق ہونے پر آج کا مارچ یہیں ختم کر رہے ہیں، خاتون رپورٹر کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتے ہیں۔