اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کی جلسے اور دھرناکی اجازت کے لیے درخواست پر فریقین کو معاملات طے کرنے کے لیے جمعہ تک کی مہلت دے دی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی کی جلسے اور دھرنا کی اجازت نہ دینے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق درخواست پرسماعت کی ، اسلام آباد انتظامیہ نے متفرق درخواست دائر کر رکھی ہے۔.
اسلام آباد انتظامیہ نے متفرق درخواست میں پی ٹی آئی کو جلسہ کی اجازت نہیں دے سکتے ،عدالت نے اسٹیٹ کونسل کے نمائندے سے استفسار کیا آپ نے کوئی درخواست دی ہے ؟
اسٹیٹ کونسل کے نمائندے نے بتایا کہ ان کے جلسہ کی درخواست غیر مؤثر ہو چکی ہے، استدعا ہے پی ٹی آئی کی درخواست خارج کردی جائے۔
جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے ان کو کچھ وقت دے دیتے ہیں، فریقین بیٹھ کر طے کر لیں ورنہ کورٹ دیکھے گی۔
بعد ازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس کی مزید سماعت جمعہ تک ملتوی کردی۔