پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے ایوانِ بالا سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔
مصطفیٰ نواز کھوکھر نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں لکھا کہ میری پارٹی کے ایک سینئر لیڈر سے آج ملاقات ہوئی جس میں مجھے بتایا گیا کہ پارٹی قیادت میرے سیاسی مؤقف سے ناخوش ہے، قیادت سینیٹ سے میرا استعفیٰ چاہتی ہے۔
انہوں نے لکھا کہ میں خوشی سے اپنا استعفیٰ پیش کرتا ہوں، کل چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو اپنا استعفیٰ پیش کروں گا۔
Will be submitting my resignation in person to Chairmen Senate tomorrow, inshallah.
— Mustafa Nawaz Khokhar (@mustafa_nawazk) November 8, 2022
مصطفیٰ نواز کھوکھر اکثر پی ڈی ایم حکومت پر تنقید کے تیر چلاتے نظر آتے ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی بھی وفاقی حکومت کا حصہ ہے۔
انہوں نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا: ’بطور سیاسی کارکن میں مفاد عامہ کے معاملات پر رائے کا حق رکھتا ہوں۔ سندھ سے سینیٹ کی نشست دینے پر پارٹی قیادت کا مشکور ہوں۔ اختلافات سے ہٹ کر یہ ایک شاندار سفر رہا۔ میری نیک تمنائیں ان کے ساتھ ہیں۔‘
As a political worker, I cherish my right to express my opinions on matters of public interest. Thankful to the party leadership for giving me the senate seat from Sindh. Differences aside, It’s been a wonderful journey with them and wish them the best.
— Mustafa Nawaz Khokhar (@mustafa_nawazk) November 8, 2022