ماسٹر بلاسٹر کہلانے والے بھارتی لیجنڈ سچن ٹنڈولکر بھی شاہین شاہ آفریدی کے انجرڈ ہونے پر افسردہ ہو گئے۔
انگلینڈ کے خلاف فائنل میں اہم موقع پر پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے زخمی ہو کر میدان سے باہر جانا ٹیم کے لیے بڑے نقصان کا باعث بنا۔
کپتان بابراعظم نے کہا کہ شاہین آفریدی کا انجرڈ ہونا بڑا نقصان تھا جس سے پانسہ پلٹ گیا جب کہ قومی ٹیم کے منٹور میتھیو ہیڈن نے بھی آفریدی کی انجری کو ٹرننگ پؤائنٹ قرار دیا۔
Congratulations England on winning your 2nd @T20WorldCup. 🏆
Fantastic achievement. 👏🏻It was a closely fought final and would’ve been even more interesting had Afridi not been injured.
What a roller coaster of a World Cup. #T20WorldCupFinal pic.twitter.com/1rNyFO7L7T
— Sachin Tendulkar (@sachin_rt) November 13, 2022
سچن ٹنڈولکر نے فائنل پر ردعمل دیتے ہوئے انگلینڈ کو دوسری بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ چیمپئن بننے پر مبارکباد دی اور میچ پر تبصرہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بہت کلوز فائنل تھا اور مزید دلچسپ ہوتا اگر شاہین آفریدی انجرڈ ہو کر باہر نہ جاتے۔
سچن ٹنڈولکر نے فاتح ٹیم کی ٹرافی کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے زبردست کامیابی پر مبارکباد دی۔