اسپینش ٹینس اسٹار رافیل نڈال کا اے ٹی پی فائنلز جیتنے کا خواب چکنا چُور ہوگیا۔
ٹینس اسٹار رافیل نڈال کو کینیڈین حریف نے اسٹریٹ سیٹس میں شکست دی، نڈال کو پہلے میچ میں امریکا کے ٹیلر فرٹز کے ہاتھوں 7-3، 7-6 اور 6-1 سے شکست ہوئی تھی۔
ہسپانوی کھلاڑی نے شکست پر کہا کہ ’مجھے نہیں لگتا کہ میں پہلے سیٹ میں صحیح پوزیشن پر آرہا تھا، میں پریکٹس کررہا ہوں لیکن بڑے ایونٹ کے لیے مجھے مزید میچز کی ضرورت ہے۔
نڈال کا کہنا تھا کہ ’اس ٹورنامنٹ میں میرے پاس اب بھی ایک موقع ہے لیکن میں شکست پر خوش نہیں پہلا میچ میرے لیے بہت اہم تھا۔‘
What a day for @felixtennis 👏 He captures his first win over Nadal.#NittoATPFinals pic.twitter.com/UvJGgyDVeU
— ATP Tour (@atptour) November 15, 2022
اس سے قبل رافیل نڈال کا کہنا تھا کہ جب آپ باہر کے مقابلے سے واپس آتے ہیں تو یہ جاننا مشکل ہوتا ہے کہ آپ کیسے کھیلیں گے یا آپ کا جسم کیا رد عمل ظاہر کرے گا دیکھوں گا کہ میں مسابقتی سطح پر کیسی کارکردگی دکھاتا ہوں۔
دو ماہ کے وقفے کے بعد ٹینس کورٹ میں واپس آنے والے نڈال کا کہنا تھا کہ اے ٹی پی ٹور میں واپس آکر خوش ہوں۔
14 مرتبہ فرنچ اوپن کا ٹائٹل جیتنے والے نڈال نے کہا تھا کہ اگرچہ پیرس ماسٹر میرے لیے بہت اچھا نہیں رہا ہے، لیکن اس شہر میں آنا ہمیشہ اچھا لگتا ہے جو میرے لیے بہت خاص ہے۔
یاد رہے کہ رافیل نڈال کیریئر میں 209 ہفتوں تک ٹاپ رینکنگ پر رہ چکے ہیں۔