لیگی رہنما کو عوامی غضب کا سامنا، چور چور کے نعرے لگ گئے

اوکاڑہ: عمران خان کے بیانیہ کے باعث لیگی رہنماؤں کو عوامی عدالت میں خفت کا سامنا کرنا پڑگیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اوکاڑہ میں مسلم لیگ (ن) کی جانب سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں لیگی رکن قومی اسمبلی راؤ محمد اجمل خان بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔

راؤ اجمل خان کو دیکھ کر کچھ افراد نے ‘چورچور’ کے نعرے لگانے شروع کردئیے، منتظمین نے فوری کارروائی کرتے ہوئے جلسے میں بد نظمی پھیلانے والے افراد کو جلسے سے باہر نکال دیا۔

یہ بھی پڑھیں: حسن نواز کے دفتر کے سامنے ’چور چور‘ کے نعرے لگانے والا نوجوان گرفتار

واضح رہے کہ لیگی رہنماؤں کو ایسی خفت کا سامنا کئی بار کرنا پڑا ہے تاہم برسر اقتدار آنے کے بعد اس میں مزید شدت آگئی۔

رواں سال مئی میں نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کے دفتر کے سامنے نوجوان نے چور چور کے نعرے لگائے گئے تھے، بعد ازاں نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔

اسے بھی پڑھیں:  احسن اقبال برگر کھانے گئے ’چور چور‘ کے نعرے لگ گئے

بعد ازاں 8 جولائی کو وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال معروف فوڈ ریسٹورنٹ میں برگر کھانے گئے تو عوام نے چور چور کے نعرے لگائے تھے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئی تھی۔