مریم اورنگزیب کی سی پیک سے متعلق بار بار غلط بیانی، چینی قونصل جنرل کی وضاحت بھی ٹھکرا دی

اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سی پیک سے متعلق چینی قونصل جنرل کی وضاحت بھی ٹھکرا دی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کی سی پیک سے متعلق بار بار غلط بیانی کی کوششیں جاری ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے پریس کانفرنس کے دوران چینی قونصل جنرل کی وضاحت بھی ٹھکرا دی اور عمران دور میں سی پیک کے تمام منصوبے بند کر دیے گئےتھے۔

چند دن پہلے چینی قونصل جنرل لاہورنے اے آر وائی نیوزکوبتایاعمران دورمیں سی پیک منصوبےنہیں رکے تھے۔

اے آر وائی کے نمائندے نے سوال کیا تھا کہ کیا یہ تاثر درست ہے کہ عمران خان حکومت میں سی پیک پر عملدرآمد رک گیا تھا؟ جس پر ژاو شیرین نے جواب دیا کہ عام طور پر میں مقامی سیاسی معاملات پر بات نہیں کرتا ، سمجھتا ہوں مجموعی طور پر سی پیک پر پیش رفت درست رہی۔

انھوں نے کہا تھا کہ کورونا کے باوجود سی پیک کے پنجاب میں 6 منصوبے مکمل ہوئے، کورونا کی وجہ سے کام پر اثر ضرور پڑا لیکن سی پیک پر پیش رفت جاری رہی۔

ژاؤشیرین کا کہنا تھا کہ سی پیک پر چند مخصوص عناصر نے جو مختلف صورتحال بیان کی اس سے اتفاق نہیں کرتا، سی پیک کوآگے بڑھنا ہے، دونوں ممالک میں تعاون اسی طرح جاری رہے گا۔