اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بیٹیاں‘ میں مرکزی کردار نبھانے والی اداکارہ فاطمہ آفندی (فضا) کی پوسٹ پر اداکار فہد شیخ (دانش) نے دلچسپ جواب دے دیا۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر فاطمہ آفندی نے ڈرامے کے سیٹ سے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’دانش کی خدمت کرکے فضا ہلکان ہوگئی؟ کمنٹس کرکے تھوڑی سی حوصلہ افزائی کردیں۔
View this post on Instagram
فہد شیخ نے جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’تمہارا فرض نہیں ہے فضا تم آزاد ہو۔‘ انہوں نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ’لیکن اگر کرہی رہی ہو تو ایک کپ کافی بنا دو۔‘
View this post on Instagram
واضح رہے کہ بیٹیاں ڈرامے کی 38ویں قسط میں دانش کی گاڑی اس وقت حادثے کا شکار ہوجاتی ہے جب وہ اہلیہ فضا سے فون پر بات کررہے ہوتے ہیں۔
دانش حادثے کے بعد گھر پہنچتے ہیں تو فضا کی جانب سے ان کی تیمارداری کی جاتی ہے۔
فاطمہ آفندی نے ڈرامے کی کاسٹ کے ساتھ ایک اور دلچسپ ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے کردار کو پسند کرنے پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔
View this post on Instagram
ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں سینئر اداکار سید محمد احمد (نعیم)، مہرالنسا حیدر (عائزہ)، اسامہ طاہر (سعد)، تانیہ حسین (انعم)، جویریہ سعود (پھوپھو)، ایمان خان، بی نا منصور، سجاد پال، سعد فریدی، قدسیہ علی ودیگر شامل ہیں۔
’بیٹیاں‘ کی ہدایت کاری کے فرائض میثم نقوی نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی رائٹر اسما سایانی ہیں۔