وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دنیا کی کوئی بھی طاقت پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات کو کمزور نہیں کر سکتی، دونوں ممالک مل کر ترقی کا سفر جاری رکھیں گے۔
استنبول شپ یارڈ پر پی این ایس خیبر کی لانچنگ تقریب سے خطاب میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان گہرے تاریخی تعلقات ہیں، ترکیہ نے ہر عالمی فورم اور مشکل وقت میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا، صدر رجب طیب اردوان دور اندیش راہنما ہیں، ان کی قیادت میں ترکیہ جدید فلاحی ریاست بن چکا۔
Prime Minister Shehbaz Sharif and Turkish President Recep Tayyip Erdoğan (@RTErdogan) at the splendid launching ceremony for the third of the four Milgem Corvette ships for the Pakistan Navy, PNS Khaibar, at the Istanbul Shipyard.#PMShehbazinTurkey pic.twitter.com/oA06USt1Ei
— PMLN (@pmln_org) November 25, 2022
شہباز شریف نے کہا: ’آج دنیا کو متعدد تنازعات کا سامنا ہے۔ پاکستان کو بھی توانائی کی قلت کا سامنا ہے۔ ہم قابلِ تجدید اور سستے توانائی ذرائع کے لیے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ دونوں ممالک کو قابلِ تجدید توانائی کے حصول کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا۔‘
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ ماحولیاتی آلودگی میں کمی کے لیے مل کر کام کر سکتے ہیں، دونوں ممالک کو اپنے تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینا ہوگا۔
PM Shehbaz Sharif accompanied by President @RTErdogan was accorded guard of honour at the launching ceremony of Milgem Corvette ships, reflecting concrete example of Pakistan-Türkiye partnership which transcends conventional ties and diplomatic niceties.#PMShehbazinTurkey pic.twitter.com/RBjlDmCR2z
— PMLN (@pmln_org) November 25, 2022
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو حالیہ دنوں تاریخ کے بدترین سیلاب کا سامنا کرنا پڑا، ایسے میں ترکیہ نے متاثرین کی بڑھ چڑھ کر مدد کی، متاثرین کے لیے امدادی سامان کی 30 ٹرینیں بھیجیں اور 15 طیارے ترکیہ سے امداد لے کر پہنچے۔