کوئٹہ میں سیکورٹی گاڑی کے قریب دھماکے کی ویڈیو سامنے آگئی

کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے بلیلی میں پولیو ڈیوٹی کے لیے جانے والی سیکیورٹی گاڑی کے قریب خود کش دھماکے کی ویڈیو سامنے آگئی۔

اے آر وائی نیوز نے سیکیورٹی گاڑی کے قریب ہونے والے دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی جس میں دھماکے کے مناظر کو دیکھا جا سکتا ہے۔

دھماکے کے بعد ٹرک میں آگ بھڑک اٹھتی ہے اور دور دور تک دھماکے کی آواز سنائی دیتی ہے۔

کوئٹہ میں بلیلی کے علاقے میں دھماکے میں سیکیورٹی اہل کاروں سمیت 26 افراد زخمی جب کہ ایک اہلکار اور خاتون سمیت 4 شہری جاں بحق ہو گئے تھے۔

پولیس حکام کے مطابق دھماکے کے باعث قریب سے گزرنے والی کئی گاڑیاں بھی زد میں آ گئی تھیں، جس کے باعث کئی افراد زخمی ہوئے۔ محکمہ پولیس کے اہل کاروں نے موقع پر پہنچ کر جائے وقوع کا معائنہ کیا، اور شواہد اکٹھے کیے، جب کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔