متحدہ عرب امارات میں پٹرول کے نرخوں کا اعلان

متحدہ عرب امارات نے دسمبر کے لیے پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا ہے جس میں گزشتہ ماہ کے مقابلے میں کمی کی گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات میں دسمبر 2022 کے لیے پٹرول اور ڈیزل کے نئےنرخوں کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں گزشتہ ماہ نومبر کے مقابلے میں معمولی کمی کی گئی ہے۔

فیول پرائس کمیٹی کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق یکم دسمبر سے ہوگیا ہے۔

نئی قیمتوں کے مطابق پٹرول سپر 98 جو گزشتہ ماہ 3.32 اس میں معمولی کمی گئی ہے اور یکم دسمبر میں 3.30 درہم فی لیٹر دستیاب ہوگا۔

اسی طرح اسپیشل 95 جو گزشتہ ماہ 3.20 درہم فی لیٹر دستیاب تھا اس کی نئی قیمت 3.18 درہم فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ ای پلس 91 کے نرخ 3.13 سے کم کرکے 3.11 درہم فی لیٹر کیے گئے ہیں۔

ڈیزل کی قمیت میں پٹرول کی نسبت زیادہ کمی کی گئی ہے اور نومبر میں 4.01 درہم فی لیٹر ملنے والے ڈیزل کی نئی قیمت 3.74 درہم مقرر کی گئی ہے۔