عمران خان نے”ڈیلی میل“کے ذریعے شہبازشریف کو”بلیک میل“ کرنے کی کوشش کی، وزیر داخلہ

رانا ثنااللہ

اسلام آباد : وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ عمران نے ڈیلی میل کے ذریعے شہبازشریف کو بلیک میل کرنے کی کوشش کی ، ڈیلی میل کی معافی سے ثابت ہوچکا ہے کہ عمران خان جھوٹا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ راناثنااللہ نے بیان میں کہا کہ عمران جھوٹی خبریں شہبازشریف کیخلاف شائع کراتارہاخودگھڑیاں چوری کرتا رہا۔

راناثنااللہ کا کہنا تھا کہ ڈیلی میل کی معافی اعتراف ہے کہ اس جھوٹ کا ماسٹرمائنڈ عمران خان ہے، عمران نے ڈیلی میل کے ذریعے شہباز شریف کو بلیک میل کرنے کی کوشش کی۔

وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ جو کہتا تھا کہ ہم کیس دیکھتے ہیں، فیس نہیں، ڈیلی میل کی معافی کے بعد وہ کسی کو اپنا فیس دکھانےکے قابل نہیں رہے ، ثابت ہوچکا ہے عمران خان جھوٹا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک جھوٹا،چوراوربے ایمان لیڈر نہیں ہوسکتا اور آئین کے تحت جھوٹا، چورلیڈر نہیں بن سکتا، پی ٹی آئی کے لوگ چور، جھوٹے کو لیڈرشپ کے عہدے سے ہٹائیں اور کسی نیک ایمان دار کو چیئرمین بنائیں۔