روس کے دارالحکومت ماسکو کے سب سے بڑے شاپنگ مال میں پُر اسرار طور پر آگ بھڑک اٹھی جسے بجھانے کے لیے آپریشن جاری ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق میگا نامی شاپنگ مال میں بھڑکتے شعلوں میں زوردار دھماکوں سے علاقہ گونج اٹھا، دیکھتے ہی دیکھتے عمارت ملبے کا ڈھیر بن گئی۔
میگا شاپنگ مال 7 ہزار اسکوائر فٹ تک پھیلا ہوا ہے جس میں کئی مغربی ممالک کے برانڈ آؤٹ فٹ تھے جو یوکرین پر روسی حملوں کے بعد چلے گئے۔
حکام کے مطابق حادثے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا، حفاظتی ضابطوں کی خلاف ورزی کے باعث مال میں آگ لگی۔
#Russia on 🔥: Shopping mall in #Moscow is on fire, with intermittent explosions. pic.twitter.com/gfd0xzolIU
— Igor Sushko (@igorsushko) December 9, 2022