پاکستان تحریک انصاف نے رہنما و سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کو انٹرنیشنل میڈیا سے روابط کار کی ذمہ داریاں سونپ دی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کی میڈیا ٹیم میں اہم تقرری کی گئیں۔ مرکزی سیکریٹری جنرل اسد عمر نے شیریں مزاری کو عالمی ذرائع ابلاغ سے روابط کار کی ذمہ داریاں سونپے جانے کا باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔
شیریں مزاری پر یہ ذمہ داری اضافی ہے جب کہ وہ بدستور مرکزی سینئر نائب صدر کے فرائض بھی سر انجام دیتی رہیں گی۔ وہ بین الاقوامی تنظیموں سے روابط و تعلقات کی دیکھ بھال بھی کریں گی۔
یاد رہے کہ رؤف حسن بطور فوکل پرسن اینڈ کوآرڈینیٹر برائے انٹرنیشل میڈیا فرائض سر انجام دے رہے تھے۔
مرکزی سیکریٹری جنرل اسد عمر کی جانب سے شیریں مزاری کے لیے نیک تمناؤں اور خواہشات کا اظہار کیا گیا۔