اسلام آباد: شہید صحافی ارشد شریف قتل کیس میں جے آئی ٹی نے خاندان کے علاوہ دیگر شہادتیں ریکارڈ کرانے والوں کی فہرست بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق شہید صحافی ارشد شریف کیس سے متعلق جے آئی ٹی کی دوسری میٹنگ سی پی او ہیڈ کوارٹر کے دفتر میں ہوئی جس میں ایس پی صدر کو فوری طور پر ان کے لواحقین سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی۔
میٹنگ میں ایس پی صدر کو رابطہ کرکے جے آئی ٹی کی ملاقات کرانے کی ہدایت بھی کی گئی اور ارشد شریف کے خاندان کے علاوہ دیگر شہادتیں ریکارڈ کرانے والوں کی فہرست بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں جے آئی ٹی کیس کے حوالے سے روزانہ میٹنگ کرے گی جس میں کیس سے متعلق کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔