’مائے نی میں’کنوں‘ آکھاں‘

پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ اشنا شاہ کی ٹھیلے سے کنو کھانے کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بلا‘ اور ’حبس‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ اشنا شاہ نے انسٹاگرام پر نئی تصاویر شیئر کیں جسے ان کے مداحوں کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے۔

اشنا شاہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’مائے نی میں کنوں آکھاں‘ لکھا، تصاویر میں اداکارہ کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کیپشن میں دراصل ماضی کے معروف گانے کے درج ذیل بول لکھے ہیں۔

مائے نی میں کنوں آکھاں، درد وچھوڑے دا حال نی۔۔۔

دکھاں دی روٹی، سولاں دا سالن، آہیں دا بالن بال نی

اشنا شاہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ ڈرامہ سیریل ’حبس‘ میں فیروز خان ’باسط‘ کی اہلیہ ’عائشہ‘ کا مرکزی کردار نبھا رہی ہیں۔

حبس کی دیگر کاسٹ عائشہ عمر (روہا)، اسرا غزل (سعدیہ باسط کی والدہ)، جاوید شیخ، عمران اسلم، صبا فیصل (عائشہ کی والدہ)، حنا رضوی، دانیہ انور(بانو) ودیگر شامل ہیں۔

ڈرامہ سیریل ’حبس‘ کی سیکنڈ لاسٹ قسط آج رات 8 بجے اے آر وائی ڈیجیٹل پر دیکھنا نہ بھولیں۔