اسلام آباد : وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ نواں ریویو جاری ہے ، آئی ایم ایف نے سیلاب بحالی کے اخراجات کی تفصیل مانگی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے اپنے بیان میں کہا کہ ئی ایم ایف کے ساتھ نواں ریویو جاری ہے، پاکستان نے آئی ایم ایف کیساتھ اعتماد کا فقدان پیدا کیا۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ قرض دینے والوں کی اپنی شرائط ہوتی ہیں، آئی ایم ایف نے سیلاب بحالی کےاخراجات کی تفصیل مانگی ہے۔
گذشتہ روز آئی ایم ایف کی پاکستان میں نمائندہ ایسٹر پریز نے کہا تھا کہ پاکستان میں ریکوری پلان کی بروقت تیاری ضروری ہے، پاکستانی حکام سے بات چیت جاری ہے۔
ایک سوال کے جواب میں آئی ایم ایف کی نمائندہ کا کہنا تھا کہ متاثرین کی ازسر نو بحالی کی ضروریات کو ٹارگٹ کرکے امداد کرنے کی ضرورت ہے۔