ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سید سیف الرحمن نے کہا ہے کہ ریڈ لائن پروجیکٹ کے لئے بنائے گئے ٹریفک مینجمنٹ پلان پر نظر ثانی کی جائے۔
تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سید سیف الرحمن کی زیرصدارت ریڈ لائن بی آر ٹی پروجیکٹ سے متعلق اجلاس ہوا جس میں انہوں نے کہا کہ منصوبے میں ٹریفک کے نظام کا ازسرِنو جائزہ لیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ الہٰ دین پارک کے حوالے سے سپریم کورٹ کے احکامات مدنظر رکھے جائیں پارک کی جگہ پر کوئی کمرشل یا دیگر سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔
ایڈمنسٹریٹر نے کہا کہ شہریوں کی سہولت اولین ترجیح ہے اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے شہر کے وسیع تر مفاد میں ریڈ لائن پروجیکٹ کے سلسلے میں کے ایم سی ہر ممکن تعاون کرے گی۔