کراچی میں گھر سے گلا کٹی لاش برآمد

راولپنڈی

کراچی کے علاقے بلدیہ اتحادٹاون میں گھر سے ایک شخص کی گلا کٹی لاش برآمد ہو ئی ہے۔

پولیس کے مطابق مقتول عمران کے سر پر ڈنڈوں سے تشدد کیا گیا اور گلےکو تیز دھار آلے سے کاٹ دیا گیا مقتول عمران نے 4 سے 5 سال قبل مردان میں پسندکی شادی کی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ عمران شادی کےبعدبیوی کےساتھ کراچی منتقل ہو گیا تھا چند دن پہلےجھگڑے اور مارپیٹ کے بعد بیوی اپنے میکے چلی گئی تھی بیوی آج گھرآئی توفرش پرخون،ٹینک میں شوہرکی لاش دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔

پولیس کے مطابق گھر کا تالہ بند تھا جسے مقتول عمران کی بیوی نے چابی سےکھولا، تشدد اور قتل کے بعد لاش کو گھسیٹ کرپانی کےٹینک میں پھینکا گیا، عمران 2 بار منشیات کے مقدمے میں اتحادٹاؤن تھانےمیں بند ہو چکا ہے۔