پنجاب میں آٹے کے بحران نے سر اٹھا لیا

آٹا بحران

لاہور : پنجاب میں آٹا بحران کے خدشے کے پیش نظر صوبے میں گندم اور اس کی مصنوعات کی بین الاضلاعی نقل و حرکت پر پابندی عائد کردی گئی۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ خوراک پنجاب کی جانب سے صوبے کے36ڈپٹی کمشنرز کو کریک ڈاؤن کی ہدایات جاری کی گئی ہے۔

لاہور میں محکمہ خوارک کی جانب سے شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی کردی گئی، لاہور کی فلور ملز گندم، آٹا، میدہ،سوجی دوسرے اضلاع میں نہیں بھجوا سکیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گندم کی ضلع بندی پر فلور ملز ایسوسی ایشن محکمہ خوراک پنجاب سے ناراضگی کا اظہار کررہی ہیں۔

چیئرمین فلور ملزایسوسی ایشن افتخارمٹو کا کہنا ہے کہ حکومت آٹا بحران ختم کرنے کے بجائے اسے مزید سنگین بنارہی ہے، پنجاب کے36اضلاع میں فوری طور پر پابندی ختم کی جائے۔