قومی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ اور ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے فٹبال کے میچ سے لطف اندوز ہونے کی تصاویر شیئر کیں۔
ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا فیفا ورلڈ کپ کا ارجنٹائن اور کروشیا کے مابین ہونے والا پہلا سیمی فائنل میچ دیکھنے قطر پہنچی۔
قومی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ اور ٹینس اسٹار نے اپنے انسٹاگرام کے اکاؤنٹ پر فٹبال کے میچ سے لطف اندوز ہونے کی تصاویر شیئر کیں۔
تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ثانیہ مرزا اپنی بہن انعم مرزا کے ساتھ اسٹیڈیم میں موجود ہیں۔
شئیر کی گئی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ثانیہ نے سرمئی اور سفید جوتوں کے ساتھ سیاہ رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔
View this post on Instagram
ثانیہ مرزا اپنے مداحوں کو اپنی زندگی میں جاری سرگرمیوں کے بارے میں اپ ڈیٹ کرتی رہتی ہیں۔
شئیر کی گئی تصاویر میں بھی ارجنٹائن اور کروشیا کے درمیان فیفا ورلڈ کپ کے ہائی وولٹیج سیمی فائنل سے لطف اندوز ہورہی ہیں۔
اپنی تصاویر کے ساتھ انہوں نے کپشن میں لکھا کہ کتنا حیرت انگیز ماحول اور تجربہ ہے، فیفا ورلڈ کپ کے لیے دوحہ کا مختصر اور بہت پیارا سفر۔
خیال رہے کہ فیفا ورلڈ کپ 2022 دیکھنے کے لیے جہاں عام شائقین کی بڑی تعداد اس وقت قطر میں موجود ہے، وہیں دنیا بھر کے سلیبرٹیز بھی ورلڈ کپ دیکھنے پہنچے ہیں۔
کئی بھارتی و پاکستانی اداکار مختلف وقت میں قطر پہنچے اور فٹبال کا میچ دیکھا۔