پی ڈی ایم کو ایک ہی نشان پر الیکشن لڑنے کا مشورہ

مشیر داخلہ اور اطلاعات حکومت پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کو مشورہ دیا ہے۔

پنجاب کے مشیر داخلہ اور اطلاعات عمر سرفراز چیمہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں اگلا الیکشن ایک ہی نشان پر لڑلیں کیونکہ عوام بھی انہیں ایک ہی سمجھتے ہیں۔

عمر چیمہ نے مزید کہا کہ ملکی سیاست فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔ کرپٹ اشرافیہ قابض رہے گی یا عوام کی حکمرانی چلے گی۔ اب فیصلے کی گھڑی آن پہنچی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم میں تھوڑی سی بھی جمہوریت ہوتی تو فوراً نئے الیکشن کی راہ ہموار کرتی۔ محلاتی سازشیں اور بیساکھیاں کبھی پی ڈی ایم کے کسی کام نہیں آئیں گی۔