کراچی : پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کم ہو کر 6.7 ارب ڈالر رہ گئے، ذخائر میں ایک کروڑ 49 لاکھ ڈالر کمی ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے ، اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر میں مزید1 کروڑ 15لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ زرمبادلہ ذخائر9 دسمبر تک 12ارب57کروڑ2لاکھ ڈالر رہ گئے جبکہ مرکزی بینک کےزرمبادلہ ذخائرمیں 1کروڑ 49 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی اور زرمبادلہ ذخائر6 ارب 70 کروڑ ڈالر رہ گئے۔
اعدادو شمار کے مطابق کمرشل بینکوں کےزرمبادلہ ذخائرمیں 34 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد کمرشل بینکوں کےزرمبادلہ ذخائر5ارب87کروڑتک بڑھ گئے۔
یاد رہے رواں ماہ کے آغاز میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا تھا کہ پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر میں 33کروڑ 32 لاکھ ڈالر کی کمی کے بعد مجموعی زرمبادلہ ذخائر13 ارب 37 کروڑ 82 لاکھ ڈالر رہ گئے ہیں۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق غیرملکی قرضوں کی ادائیگی سے مرکزی بینک میں زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 32 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کم ہوکر 7 ارب 49 کروڑ اور 87 لاکھ ڈالرز کی سطح پر آگئے۔