اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ توانائی کے شعبے کے مسائل اور گردشی قرضے کا حل حکومت کی ترجیح ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت توانائی کے شعبے میں اصلاحات سے متعلق اجلاس ہوا جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اسحاق ڈار نے متعلقہ حکام کو توانائی شعبے کے مسائل کا قابل عمل حل نکالنے کی ہدایت کی۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ اقتصادی ترقی کے لیے توانائی کے شعبے میں اصلاحات ناگزیر ہیں، توانائی کے شعبے کے مسائل اور گردشی قرضوں کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
مزید پڑھیں: کرنسی اسمگلرز کیخلاف گھیرا تنگ : اسحاق ڈار کا بڑا فیصلہ
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ کرنسی اسمگلنگ روکنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں جائیں۔
وزیر خزانہ نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ انسداد اسمگلنگ کے لیے تمام ادارے اور محکمے باہمی تعاون کا دائرہ مزید بڑھائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کرنسی، یوریا اورگندم کی اسمگلنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، انسداد اسمگلنگ کیلئے بین الوزارتی کمیٹی کے اجلاس باقاعدگی سے منعقد کیے جائیں۔