ویڈیو: خواتین پولیس اہلکاروں کو ڈانس کرنا مہنگا پڑ گیا

بھارت میں چار خواتین پولیس اہلکاروں کی گانے پر رقص کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست یوپی کے شہر ایودھیا میں تعینات چار خواتین پولیس اہلکار نے ڈانس کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر پولیس حکام نے نوٹس لیتے ہوئے انہیں معطل کردیا۔

وائرل ویڈیو میں خاتون اہلکار بھوجپوری گانے پر رقص کرتے دیکھا جاسکتا ہے کہ جبکہ انہوں نے وردی بھی پہن رکھی ہے۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) منیراج جی کے مطابق خاتون پولیس اہلکاروں کی شکایت ایڈیشنل ایس پی سیکیورٹی پنکچ پانڈے کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔

ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ معطل کی جانے والی اہلکاروں میں کویتا پٹیل، کامنی کشواہا، کشش ساہنی اور سندھیا سنگھ شامل ہیں جبکہ تحقیقاتی رپورٹ پر انہیں معطل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی نئی دہلی میں ہیڈکانسٹیبل ساشی اور کانسٹیبل وویک ماتر کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوتے ہی ان کےلیے مشکلات کا باعث بن گئی تھی، دونوں اہلکاروں نے دوران ڈیوٹی رقص کیا  اور کرونا ایس او پیز کی دھجیاں بھی اڑائی تھیں۔

محکمہ پولیس کی جانب سے دونوں اہلکاروں کو دوران ڈیوٹی غفلت برتنے اور کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر شوکاز نوٹس دیا گیا تھا۔