"سب کچھ ٹھیک تھا پھر پتہ نہیں جنرل(ر) باجوہ کو کیا ہوا؟”

لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ اسمبلیاں تحلیل کرنےکا اعلان کرکے کئی لوگوں کو بےنقاب کردیا ہے، آئندہ 90 دنوں میں انتخابات نہ ہوئےتو سمجھ لیں کوئی نیوٹرل نہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نے زمان پارک میں سی پی این ای کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اسمبلیاں تحلیل کرنےکا اعلان کرکے کئی لوگوں کوبےنقاب کردیاہے، جس طرح میں نےنو اپریل کو بےنقاب کیا تھا۔

عمران خان نے کہا کہ باجوہ کےساتھ ہمارا اچھا تعلق تھا،انہیں بتایا تھا کہ اگر دس بارہ بڑے کرپٹ لوگ پکڑلیں تو سب ٹھیک ہوجائے گا، پتہ نہیں پھر کیا ہوا؟، میں سمجھتا ہوں کہ جب اچھائی اور برائی میں فرق نہ ہو تو احتساب کیسے ہوگا؟

یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے ساتھ بٹھا کر جنرل (ر) باجوہ کیخلاف بات کرکے زیادتی کی، پرویز الٰہی

توشہ خانہ کیس پر گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ہمارے دور میں کرپشن ہوتی تو یہ توشہ خانہ کیس سامنےلےکرنہ آتے،توشہ خانہ کوئی میوزیم نہیں ہے، گھڑی میں نہ لیتا تو کوئی اور لےجاتا،توشہ خانہ سےآصف زرداری اور نوازشریف نے بھی تحفے لئے۔

سی پی این ای کے وفد سے گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ جس ملک میں قانون کی حکمرانی نہ ہو وہاں خوشحالی کیسے آسکتی ہے؟ نوازشریف ،زرداری سیاست پاکستان کی کررہےہیں انکی جائیدادیں باہرہیں،کیسے ممکن ہےکہ جائیدادیں باہرہوں اور لوگ انکےکہنےپرپاکستان میں سرمایہ کاری کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ نوے دن سےاگر الیکشن آگےگئےتو یہ آئین کی دھجیاں اڑائیں گے، پھر سے واضح کردوں کہ کمزور حکومت نہیں لوں گا کیونکہ ڈیلیور نہیں کرسکا۔