پرویزالٰہی اور عمران خان میں تناؤ بڑھ جائے گا، قمر زمان کائرہ

قمر زمان کائرہ

لاہور : پیپلزپارٹی پنجاب کے رہنما اور وزیر اعظم کے مشیر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی تنقید کرتی رہے گی جس سے پرویزالٰہی اور عمران خان میں تناؤ بڑھ جائے گا۔

یہ بات انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ آج چوہدری پرویزالٰہی پھٹ پڑے ہیں جبکہ عمران خان تو بہت پہلے سے تنقید کررہے تھے۔

قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ چوہدری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ مجھے ان کی طرف سے گلہ آیا ہے، ان کا اور عمران خان سے تناؤ مزید بڑھتا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ چوہدری پرویزالٰہی کے کہنے کے باوجود پی ٹی آئی کی جانب سے تنقید ہوتی رہے گی جس سے دونوں جماعتوں کے درمیان تناؤ بڑھتا جائے گا۔

عمران خان نے اسمبلی تحلیل کے لیے وقت دیا وہ کیا کرنا چاہتے ہیں؟ ان کے لیے سارے دروازے بند ہیں، ان کے پاس صرف ایک ہی آپشن ہے کہ بیٹھ کر بات کریں۔،

ایک سوال کے جواب میں پی پی رہنما نے کہا کہ آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات موجودہ صورتحال پر ہی ہوئی ہوگی، ہمارے پاس عدم اعتماد سمیت دیگر آپشنز موجود ہیں تاہم ابھی نہیں بتا سکتے۔

قمرزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ اگر نمبرز پورے نہیں ہیں تو نمبرز پورے کرنے کی کوشش کریں گے، اسمبلیوں کی تحلیل کے حوالے سے کئی دنوں سے سوالات ہورہے ہیں۔

پرویزالٰہی اور مونس الٰہی ہم سے مبارکباد لے کر اور مٹھائیاں کھا کر پی ٹی آئی میں گئے تھے، تاہم اب انہوں نے بتا دیا ہے کہ وہ پی ٹی آئی کے ساتھ کیوں گئے تھے۔