کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے شہر میں بڑھتے اسٹریٹ کرائمز کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ پولیس افسران وردیاں اٹھائیں اورعلاقوں میں نکل جائیں اور اپنی ذمہ داری نبھائیں۔
تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے شہر میں بڑھتے اسٹریٹ کرائمز پر پولیس افسران کو متنبہ کردیا ہے اور اسٹریٹ کرائم کے سدباب کے لئے سندھ کےایس ایچ اوزاورڈی ایس پیزکو اڑتالیس گھنٹےکا الٹی میٹم دے دیا ہے۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ تمام ایس ایچ اوز اپنا قبلہ درست کرلیں، اسٹریٹ کرائمز کے خلاف وردیاں اٹھائیں اورعلاقوں میں نکل جائیں اور اپنی ذمہ داری نبھائیں، پولیس افسران رات دن کام کریں، میں اب ایک ایک اسٹریٹ کرائم کے واقعےکی خود مانیٹرنگ کروں گا۔
گورنرسندھ کا کہنا تھا کہ جس علاقےمیں اسٹریٹ کرائم ہوا وہاں کےایس ایچ اوکےپاس جاکربیٹھوں گا، پھروہی ایکشن ہوگاجو عوام چاہتی ہے،آئی جی سندھ کو بولوں گا کہ بہت ہوا اب وہ اپنےماتحت افسران کو پابند کریں اور اسٹریٹ کرائمزکےخاتمےکیلئےاپنی ذمےداری نبھائیں۔