حمزہ شہباز میرے لئے بلاول بھٹو سے کم نہیں، آصف زرداری

لاہور: سابق صدر اور شریک چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی آصف زرداری کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز میرے لئے بلاول بھٹو زرداری سے کم نہیں، میں لئے دونوں میں کوئی فرق نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق آصف زرداری نے پی پی امیدوار کو پیپلز پارٹی پنجاب بنانے سے معذرت کرلی ہے، سابق صدر نے کہا کہ پنجاب کی وزارت اعلیٰ پر نون لیگ کا حق ہے، کیونکہ ان کی تعداد زیادہ ہے اور پنجاب میں وزارت اعلیٰ ان کا حق ہے۔

اپنے بیان میں آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز میرے لئے بلاول بھٹو زرداری سے کم نہیں، میں لئے دونوں میں کوئی فرق نہیں ہے۔

دوسری جانب وفاقی حکومت نے پنجاب میں گورنر راج کے لیے مشاورت شروع کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی لیگل ٹیم نے پارٹی قیادت کو صوبے میں گورنر راج کے لیے آئینی و قانونی حکمت عملی سے آگاہ کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت نے پنجاب میں گورنر راج کے لیے مشاورت شروع کر دی

لیگل ٹیم کا کہنا تھا کہ گورنر کی جانب سے وزیر اعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کیے جانے کے بعد اگر حکم عدولی ہوئی تو گورنر راج کی راہ ہموار ہو جائے گی۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کا کہنا تھا کہ گورنر پنجاب نے آئین کے مطابق اجلاس بلایا ہے۔اعتماد کو ووٹ لینے کے لیے 4 بجے تک اجلاس بلانے کا وقت ہے۔ آج شام 4 بجے سے قبل گورنر پنجاب کوئی حکم جاری نہیں ک