عمران خان کا دل و جان سے ساتھ دیتے رہیں گے، پرویز الٰہی

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے ساتھ دل و جان سے ہیں اور ساتھ دیتے رہیں گے۔

پرویز الٰہی نے ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ مسلم لیگ (ق) متحد ہے اور متحد رہے گی، افواہیں پھیلانے والے مخصوص ایجنڈے پر چل رہے ہیں، اختلافات کا پروپیگنڈا کرنے والوں کے مذموم عزائم ناکام ہوں گے۔

وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ مسلم لیگ (ق) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں سیاسی صورتِ حال کا تفصیلی جائزہ اور مستقبل کی حکمت عملی طے کی گئی۔

اجلاس میں پارٹی کے ایم پی اے ساجد بھٹی، عمار یاسر، شجاعت نواز، عبد اللہ وڑائچ، محمد رضوان، احسان الحق، محمد افضل، خدیجہ عمر، باسمہ چوہدری، ایم این اے حسین الٰہی نے بھی شرکت کی۔