نوجوان کی بنگال ٹائیگر کیساتھ ’سیلفی‘ لینے کی کوشش، پھر کیا ہوا؟

سوشل میڈیا پر نت نئی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں جسے دیکھ کر صارفین دنگ رہ جاتے ہیں۔

بھارت کے شہر گوہاٹی کے دریا میں بنگال ٹائیگر کی تیراکی کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جبکہ اسے دیکھ کر شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کچھ نوجوان بنگال ٹائیگر کے ساتھ سیلفی لینے کی کوشش کررہے ہیں۔

بنگال ٹائیگر کو پہلے راج بھون کے قریب دیا میں تیراکی کرتے دیکھا گیا تھا اور اس نے تیراکی کرکے برہمپترا دریا پار کیا جس کے بعد اس نے اومانندا ندی کے جزیرے پیکاک آئی لینڈ میں پناہ لی۔

وائلڈ لائف حکام کا کہنا ہے کہ بنگال ٹائیگر کو چھ گھنٹے کے بعد ریسکیو کرکے چڑیا گھر منتقل کردیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ اکتوبر میں بھی اسی طرح کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس نوجوانوں کو ٹائیگر کے ساتھ سیلفی لینے کی کوشش کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔